بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا عمران خان کو نااہل کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائیگا۔وزیراعظم ہاؤس

میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائیگا، ریفرنس آرٹیکل62 اور 63 کے تحت دائرکیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کیساتھ غیر رسمی مشاورت کے بعد ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے وفاقی کابینہ جمعرات کو ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پرکارروائی اور طریقہ کارکا فیصلہ بھی کل وفاقی کابینہ کرے گی، تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس اور کریمنل کیسز سے متعلق کارروائی کا فیصلہ بھی جمعرات کو کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق فیصلہ بھی کابینہ کریگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائیگا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے توریڈ زون کے باہرجہاں مرضی کرلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…