بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

10روپے گرنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ میں مزید بڑی کمی

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ڈالر11روپے 38 پیسے کمی سے 225 روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے،بدھ کوکاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں بہتری اور امریکی ڈالر مسلسل نیچے رہا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 227 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہو گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 238.38 روپے کی سطح پر بند ہوئے تھے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 240.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے خبردار کیاکہ ڈالرروک کر بیٹھنے والوں کو آنے والے دنوں میں نقصان ہوگا۔ ملک بوستان نے عوام کو ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔جولائی میں روپے کی قدر میں 25 فیصد اور 42 روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی۔ 2 دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا ہوا ہے۔جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے ہی غیریقینی صورتحال تھی۔میٹنگ کی تاریخ سامنے آنا ایک بڑی ڈیولپمنٹ ہے، بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے

جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالر زیادہ ہوں گے۔ماہرین نے کہاکہ غیر ضروری اور اشیائے تعیش کے لیٹر آف کریڈٹس نہ کھولنے اور جون و جولائی میں

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 35 فیصد کی کمی سے نہ صرف کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی کے امکانات ہیں بلکہ زرمبادلہ پر دبا بھی گھٹ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مالیاتی بحران آئندہ تین ہفتے تک محدود رہے گا جس کے بعد آئی ایم ایف سے قسط کے اجرا سے مالیاتی بحران ٹلنے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…