بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

معروف ٹیلی کام کمپنی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کے لیے کالز مفت کردیں

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد ، راجن پور(این این آئی) ٹیلی کام شعبے نے بلوچستان میں شدید سیلاب کے پیش نظر صارفین کی سہولت کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جازاگلے سات دنوں تک اپنے تمام صارفین کو مفت آن نیٹ (اسی نیٹ ورک پر) اور پی ٹی سی ایل کالز دے رہا ہے۔کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔

بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کر سکیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس مشکل وقت میں نہ صرف بلوچستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہے بلکہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع کی نگرانی بھی جاری رکھے ہوئے ہے، اور جہاں ضروری ہو وہاں تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہی بھی دے رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں 25 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں وہ بھی ساری نئی بنیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہمیں کچھ فوری اور کچھ دیرپا اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 2004 میں جب یہاں سیلاب آیا تھا اس وقت میں یہاں آیا تھا اور میں نے یہاں بند بنانے کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کیے تھے تاکہ جب سیلاب آئے تو بند کے ذریعے پانی دریا میں ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 60 روپے کا ڈالر تھے تو میں ڈھائی ارب روپے اس منصوبے کے لیے مختص کرکے گیا تھا لیکن آج جب ہم یہاں آئے ہیں تو وہی رقم 15 ارب روپے بنتی ہے، شہباز شریف یہاں 15 سال رہے لیکن کچھ نہیں کر سکے، جو پہلے کا کام ہوا تھا وہ سارا میں نے ہی کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم شہباز شریف کا اس بات پر شرم ضرور آنی چاہیے، وہ یہاں یونہی آتے ہیں اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھے بیٹھے تصویر کھینچوا کر چلے جاتے ہیں، انہوں نے لوگوں کے ساتھ مذاق بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت ناقابل برداشت ہے، یہ کیوں لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے لوگوں کے لیے کیا کچھ نہیں ہے بس باتیں بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے میں نے اب اس کام کے لیے 20 ارب روپے مختص کردیے ہیں، سیکریٹری ایریگیشن کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس پر کام شروع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں پر مشتمل 25 ٹیمیں ان علاقوں میں جائزے کے لیے جائیں گی، اگر مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے کا بھی نقصان ہوا ہے تو اسے بھی سہولت ملنی چاہیے۔

وہ بھی سارے انسان اور ہمارے بھائی ہیں، آپ ان کے لیے کام کریں ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ آجائیں۔انہوں نے کہا کہ میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقے کو آفت زدہ قرار دے رہا ہوں، جن لوگوں کے مکانوں کا نقصان ہوا ہے انہیں 25 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں وہ بھی ساری نئی بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امدادی سامان اور پیسے ہر گھر تک جائیں گے، اس میں کوئی تفریق نہیں ہوگی۔بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…