اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کی پھرتیاں،طالبعلم نے امتحان میں 100 میں سے 151 نمبر حاصل کرلیے

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی )پڑوسی ملک بھارت میں ایک طالب علم نے پولیٹیکل سائنس کے امتحان میں 100 میں سے 151 نمبر حاصل کیے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کی سرکاری یونیورسٹی للت نارائن متھیلا یونیورسٹی (ایل این ایم یو)کے ایک طالب علم کو

پولیٹیکل سائنس کے امتحان میں 100 میں سے 151 نمبر دے دیے گئے جسے دیکھ کر وہ خود دنگ رہ گیا۔بی اے (آنرز) کے طالب علم نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ خود اپنے امتحان کے نتائج دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔ طالب علم نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی مارک شیٹ عارضی تھی لیکن انتظامیہ کو نتائج کے اعلان سے قبل ایک بار چیک کرنا چاہیے تھے۔ اسی یونیورسٹی کے ایک اور طالب علم کو بی کام پارٹ 2 کے امتحان میں اکائونٹنگ اور فنانس پیپر میں صفر نمبر دیے گئے۔طالب علم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی ٹائپنگ کی غلطی تسلیم کی۔دوسری جانب یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بتایا کہ دونوں مارک شیٹس میں ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائپوگرافیکل غلطیوں کو درست کرنے کے بعد، دونوں طالب علموں کو نئی مارک شیٹس جاری کردی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…