بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنا اب ممکن نہیں، سائنسدان کا انتباہ

datetime 31  جولائی  2022 |

لندن (این این آئی)ریکارڈ ساز ہیٹ ویوز، جان لیوا سیلاب اور دیگر موسمیاتی ایونٹس تو موسمیاتی بحران کا محض آغاز ہے۔یہ انتباہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان نے کیا۔بل میگوائر نے اپنی نئی کتاب میں زور دیا کہ برسوں تک سائنسدانوں کے انتباہ کو نظرانداز کیے

جانے کی وجہ سے اب موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کی روک تھام کا وقت گزر گیا ہے۔لندن کالج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی سائنسدان نے کہا کہ برطانیہ میں جولائی کے دوران ریکارڈ درجہ حرارت اور مشرقی لندن میں آتشزدگی سے 16 گھر تباہ ہونے سے تیزی سے بدلتے موسم کا پتا چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم آنے والے برسوں میں نئے ریکارڈ قائم کرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ 2022 میں دنیا پہلے سے کافی زیادہ تبدیل ہوچکی ہے اور بہت جلد یہ ہم سب کے لیے ناقابل شناخت ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ سنگین موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنا اب ممکن نہیں، حالانکہ بیشتر سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی لاکر بیشتر تباہ کن اثرات کی روک تھام ہوسکتی ہے۔بل میگوائر نے کہا کہ بیشتر موسمیاتی سائنسدان مستقبل کے حوالے سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں اور عوام کے سامنے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ہاٹ ہاؤس ورلڈ حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے اور ایسے حالات کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے جو معاملے کو مزید تباہ کن بناسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…