پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، پاکستان اسٹیل سے 10 ارب کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آگئی، پاکستان اسٹیل سے تقریبا 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی سے رجوع کرلیا۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے جس میں پاکستان اسٹیل کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کی جانے والی چوریوں میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے شفاف اور فوری تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے علاوہ مین پلانٹ بھی چوروں کی رسائی سے محفوظ نہیں رہا جو کہ سیکیورٹی عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔پاکستان اسٹیل کی اندرونی تحقیقات میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جو وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو فراہم کردیے ہیں۔پاکستان اسٹیل میں اندرونی سطح پر انکوائری جاری ہے تاہم انتظامیہ کو فریق بننے سے بچانے کے لیے ضروری سمجھا گیا کہ یہ تحقیقات وفاقی تحقیقی ادارے سے کرائی جائے۔پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے)کی جانب سے 27 جولائی 2022 کو وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کو ارسال کردہ خط میں قومی اثاثے کو لٹیروں سے بچانے کے لیے فوری ایکشن اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ 27 جولائی کی شب کو 50 افراد پر مشتمل لٹیروں کے ایک گروہ نے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ ایریا پر دھاوا بول دیا اور اربوں روپے مالیت کا تانبہ اور وائرز دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ کر فرار ہوگئے

اس تمام کارروائی اور گزشتہ چوریوں میں سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کنٹریکٹ اور مستقل دونوں طرح کے ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے اس لیے ضروری ہے کہ ان چوریوں کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔سی بی اے نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں انتظامی اور مالی بے قاعدگی، غفلت اور منظم چوریوں میں سہولت کاری کرنے والے عناصر کے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں اور قومی اثاثہ کو لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے نقصانات، قرضوں اور واجبات کی مجموعی مالیت جون 2022 تک 650 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اور بھاری مالیت کی چوریوں کی وجہ سے ان نقصانات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…