جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچوں کو بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے سے منع کریں،ماہرین نے والدین کو خبردار کردیا

datetime 31  جولائی  2022 |

لاہور (یواین پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں،جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین

،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ موسم گرما میں پانی اْبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے سے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آنے سے متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں’ بچوں میں بیماریاں عام اس لئے ہوتی ہیں کہ گھروں میں مائوں کو گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔ نہروں میں بچوں کے نہانے سے جلدی امراض جنم لیتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں بچوں کو پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔ گرمیوں میں بچوں میں پیٹ کے امراض عام ہو جاتے ہیں ضروری ہے کہ مائیں بچوں کو گرمی سے بچائیں اور دھوپ میں جانے سے منع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…