پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے بعد برآمدات کا حجم 9ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں بہتری کے بعد برآمدات کا حجم 9ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات

7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 1.4 ارب ڈالر کی آئی ٹی مصنوعات امریکا برآمد کی گئی ہیں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 22-2021 میں امریکا سے درآمدات 3 ارب رہیں جو گزشتہ سال 2.4 ارب ڈالر تھیں، اس طرح پاکستان اور امریکا کے درمیان کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو گزشتہ سال پاک تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر تھا۔مسعود خان نے بتایا کہ برآمدات میں 35 فیصد سالانہ اضافہ جاری رہا تو آئندہ تین سال میں پاک امریکا تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 800 ملین ڈالر کمائے، ان میں سے 60 فیصد کو امریکی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔  پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…