سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے قتل کا ڈراپ سین
لاہور( این این آئی)سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مقتول کو قریبی رشتے دار نے قتل کرایا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ مقتول نے رشتے دار بلال کے زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔
مقتول نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دئیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دئیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔