جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن پنجاب اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال اورمشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔تاہم کشمیر بالائی پنجاب اسلام آباد

بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور پشاور 25ڈگری سینٹی گریڈلاہور 26کراچی اور گلگت 27کوئٹہ 21مری 17اورمظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر، جموں LEH پلوامہ،اننت ناگ شوپیاں اوربارہ مولہ میںموسم ابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر میں19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں25 LEH 13 پلوامہ اور اننت ناگ اٹھارہ شوپیاںاوربارہ مولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے آئندہ ماہ بھی کراچی میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ مون سون سیزن میں جولائی کی طرح اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔جواد میمن کے مطابق کراچی میں 12 سے 14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہوسکتی ہیں اور اگست میں تین سے چار مضبوط سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…