اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے ڈیلرز مارجن 2 روپے 87 پیسے بڑھانے کی سمری منظورکر لی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھاکر7 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے کے منظوری دی گئی ہے۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔مارجن میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔یاد رہے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ہڑتال کی کال پر پیٹرول ڈویڑن نے مذاکرات کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی حامی بھری تھی۔