جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بلوچستان میں بارشوں نے آفت ڈھادی، مکانات اور فصلیں تباہ، ہلاکتیں 111 ہوگئیں

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے ایک سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انسان قدرتی آفات کے آگے بے بس ہے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ نقصانات بہت زیادہ ہیں

اور بلوچستان آدھا پاکستان ہے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریسکیو اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے۔بلوچستان میں شدید بارشیں آفت بن کر ٹوٹ پڑیں جہاں کان مہترزئی میں سیلابی ریلہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو بہا لے گیا، 100 سے زائد گھر گرگئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی کے علاقے زغلونہ اور یعقوب کاریز میں سیلاب نے تباہی مچادی جس سے 100 سے زائد گھر اور فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں سمیت ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا، ڈیمز کے اسپیل ویز کھولنے سے توبہ اچکزئی کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔چمن، پشین، مسلم باغ، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ٹیم نے سیلاب میں بہہ جانے والی خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں نکال لیں،2بچے تاحال لاپتا ہیں، مکانات منہدم ہونے سے 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلاھاربارشوں سے باب دوستی بارڈر بند ہوگیا، ڈیمز اوورفلو ہونے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی، سوراب میں ندی کا بند ٹوٹنے سے ہوٹل، کئی دکانیں اور گاڑیاں بہہ گئے،

صوبے میں متعدد سڑکیں اور پل بہہ جانے سے علاقوں کا آپس میں اور صوبے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ جگہ جگہ سے منقطع ہوگیا۔صوبے میں بدترین صورتحال کے باعث مسافربسیں بیچ راستوں میں پھنسی ہیں، مال بردارگاڑیاں بھی راستے کھلنے کی منتظر ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعا ت، ادویات اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔وڈھ، بیلہ، اوتھل اور وندر کے علاقوں میں مسافر بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ

ٹاورز بہہ جانے سے مواصلاتی نظام مفلوج ہوگیا ہے،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دوبارہ بارش سے بھی مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور حکام کا کہناہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ اتوار تک بند رہیگی۔چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہیکہ صوبے میں 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جس سے بے پناہ نقصان ہوا، اب تک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی جب کہ سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب پاک فوج اورایف سی اہلکار بھی سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…