منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی، اداروں کو الرٹ جاری

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)28جولائی سے راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ظاہر کردیا گیا،دریائے ستلج ،راوی،چناب اور جہلم کے بالائی کیچمنٹس میں بھاری بارش اور طوفان کا امکان ہے،اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے

پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے،ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطا بق ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ،پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں،آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے،آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں،ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک رکھیں ،نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے اور برقی آلات سے دور رہیں،شہری دریاں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…