منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی روپیہ بھی گراوٹ کا شکار، ہندوستان بھر میں مہنگائی میں ریکارڈاضافہ

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (ائی این پی)امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث ہندوستان بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گیا،پیٹرول اور گھریلوں روز مرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر تیزی کے ساتھ گر رہی ہے اور ایک ہفتہ کے دوران ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ 80 بھارتی روپے کا ہو گیا ہے۔ روس ۔یوکرین جنگ کے ایک دن پہلے 23 فروری کوڈالر 74.55 بھارتی روپے کا تھا اور مئی میں ڈالر 3 روپے اضافہ کے ساتھ 77.64 پر تجارت ہو رہا تھا ، اس کے بعد بھارتی روپے کی قدر تیزی سے کم ہوئی اور جولائی میں ڈالر 79.97 بھارتی روپے کا ہو گیا جبکہ حالیہ ہفتے ڈالر مزید مہنگا ہو کر 80.575 پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں میں اضافہ کے باعث بھارت میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اشیاء کی درآمد اور برآمد کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال 7 فیصد ڈالر میں اضافہ کے باعث فیکٹروں میں برآمد ہونے ولا خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ پٹرول، اجناس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث32 فیصد گھرانے بامشکل گزر بسر کرتے ہیں اور 11 فیصد گھرانے اس قابل بھی نہیں ہے کہ مہینے بھر اپنا راشن پورا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…