منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری شجاعت کے خط کا معاملہ ، طارق بشیر چیمہ بھی میدان میں آگئے ، تہلکہ خیز انکشافات ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا  ہے کہ (ق)لیگ کے 10ارکان اسمبلی کو پہلے ہی زبانی بتا دیا گیا تھا اور پھر ٹی سی ایس کے ذریعے بھی پیغام بھجوایا گیا،اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، جب پارٹی ہیڈ کہ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کوووٹ دیں ،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئینی اور قانونی ہے ۔

ابھی تک چوہدری شجاعت کالیٹر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،63اے کی تشریح فل کورٹ کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت ایک فیصلہ جاری کرے گی کہ ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کا مطلب کیا آئین پاکستان کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کے بغیر ہم صوبے کو نہیں رکھ سکتے، پی ڈی ایم پاکستان کی عوام کی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان انہوں نے کہاکہ اداروں کے ساتھ تیس سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں،ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں تمام لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو جائے ورنہ عوام اور ادارے اور ملک مزید نظریوں میں تقسیم ہوگا اور ملک مفاد پرستوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے پرویز الہی سے ذاتی اختلاف کی باتوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں اور سب کچھ بھول کر صرف اور صرف ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے محاذ آرائی والی سیاست کو ترک کردیں۔

انھوں نے سیاستدانوں سے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک کی سلامتی کے لیے مفاہمت کی سیات کرنے کو کہا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے۔ اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے لیے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…