ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی۔تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے،خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی

،بلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 99 اعشاریہ 4 ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔ دوسری جانبپاکستاں جیسا بڑا گاہک ملنے کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت نے کوئلے کی قیمت دو گنا سے زیادہ بڑھا دی۔ قیمت میں یہ اضافہ پاکستانی تجارتی وفد کے کابل کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی پیداوار کیلئے افغانستان سے کوئلہ درا?مد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ پڑوسی ملک سے کوئلے کی درا?مد افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے 2 ارب ڈالر کے قریب بچیں گے، افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد طالبان حکومت نے درا?مدی کوئلے کی قیمت 90 ڈالرز فی ٹن سے بڑھا کر 200 ڈالرز فی ٹن کردی تھی۔ اب ایک بار پھر طالبان حکومت نے کوئلے کی قیمت بڑھا دی ہے

اور اس بار 80 ڈالرز فی ٹن اضافہ کردیا ہے۔افغانستان کی وزارت معدنیات اور پیٹرولیم کے ترجمان عصمت اللہ برہان کے مطابق کوئلے کی نئی قیمت 280 ڈالرز فی ٹن ہوگی

اور اس قیمت کا نفاذ فوری ہوگا۔طالبان ترجمان کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قیمت بڑھائی گئی

جبکہ پاکستان کو روزانہ 10 ہزار ٹن کوئلہ برا?مد کیا جاتا ہے جس سے کروڑوں کی ا?مدنی ہوتی ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ

پاکستان کا تجارتی وفد 18 سے 20 جولائی تک کابل کا دورہ کرے گا جس میں دوطرفہ تجارت کے علاوہ کوئلے کی درا?مد پر بھی بات کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…