اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تیز بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ خضدار اورقلات کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش )جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،
گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم زیریں سندھ ،مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب ،مشرقی بلوچستان، کشمیر ،گلگت بلتستان اور کاکول میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی(گلشنِ حدید67، سعدی ٹاؤن,51 اورنگی ٹاؤن ، قائد آباد36،اولڈایریا33،نارتھ کراچی 28،سرجانی ٹاؤن27،فیصل بیس ،یونیورسٹی روڈ 24،ناظم آباد23، مسرور بیس 19،گلشن معمار،18،کیما ڑی 17،ڈی ایچ اےٹو15،گڈاپ ٹاؤن 10،صدر02)،چھور 41،خیرپور35،ٹندوجام 24، حیدرآباد 13، سکرنڈ 12، سکھر ، ٹھٹھہ ، میر پورخاص05، موہنجوڈارو04،جیکب آباد 02،بدین01،پنجاب: بہاولنگر 39 بہاولپور (ایئرپورٹ 36 اور سٹی 33) ،گوجرانوالہ 31 قصور 24، جوہرآباد اور خان پور 17، کوٹ ادو 15، ساہیوال 09، سیالکوٹ (سٹی 09 اور ایئر پورٹ 02) ،رحیم یار خان 08، سرگودھا اور مری 06، جھنگ اور اوکاڑہ 04، ملتان (سٹی 03)، ٹی ٹی سنگھ 03، جوہرآباد 02، لاہور (ایئرپورٹ اور سٹی 02) ،بلوچستان: تربت 10، گوادر 09،پسنی 06، پنجگور 03، جیوانی، 02 خضدار، لسبیلہ، کوئٹہ (سمنگلی) 01، خیبر پختونخوا: کاکول 09 ،کشمیر: راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ 03 گلگت بلتستان: گوپس 02اوراسکردومیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین43،چلاس 41 اورسبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔