اسلام آباد( این این آئی)پنجاب کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی منگل کے روز ہو گی۔آر او نے آج منگل ساڑھے 11 بجے تمام امیدواروں کو طلب کر لیا۔ امیدوارون یا ان کے نمائندگان کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے گی۔پی ٹی آئی کے شبیر اعوان نے راجہ صغیر کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ (ن)لیگ کے راجہ صغیر احمد نے 68 ہزار 906 جبکہ پی ٹی آئی کے شبیر اعوان نے 68 ہزار 857 ووٹ لیے تھے۔