ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا امیدواربننے کی پیشکش پراپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) بعض طاقتورمغربی ملکوں نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کو روکنے اور یوایف او گروپ کو کمزورکرنے کے لیے پاکستان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلیے امیدوار بننے کی پیشکش کی جسے پاکستان نے مستردکردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ایک ذریعے نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خاص ممالک کی طرف سے پاکستان کو یہ پیشکش اس لیے کی جارہی تھی تاکہ اسے یوایف سی گروپ سے نکالا جاسکے۔گزشتہ ہفتے پاکستان اور اٹلی کی قیادت میں یوایف سی گروپ نے نام نہاد گروپ 4 جن میں برازیل، جرمنی، بھارت اور جاپان شامل ہیں کی طرف سے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنائے جانے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔یوایف سی گروپ میں پاکستان سمیت 13ممالک شامل ہیں جن میں اٹلی،کینیڈا، جنوبی کوریا،ارجنٹینا،سپین اور ترکی بھی شامل ہیں۔کسی بھی ملک کیلئے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193رکن ملکوں میں دوتہائی اکثریت کی حمایت درکار ہے۔دفترخارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مخالف نہیں لیکن یہ جمہوری اور اصولوں کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔ یوایف سی گروپ نے اپنے موقف میں لچک دکھاتے ہوئے سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی سیٹیں اور دورانیہ بڑھانے کے علاوہ انہیں دوبارہ منتخب ہونے کا موقع دینے کی تجویزدی ہے۔ اب اس معاملے پر بحث اگلے ستمبرمیں ہوگی جس پر بھارت کو تکلیف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…