ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مسجد الحرام میں دوہفتوں کے دوران 12ملین لیٹر آب زم زم تقسیم

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ دوہفتوں کے دوران مسجد الحرام میں 12ملین لیٹرآب زم زم تقسیم کیا گیا۔سعودی میڈیا نے آب زم زم کی تقسیم کے ادارے سقیا زم زم کے ڈائریکٹرعبدالرحمان الزھرانی کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام میں ضیوف الرحمان کو مستقل بنیادوں پرآب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد

انتظامات کیے گئے ہیں۔رواں ماہ (ذی الحجہ)کی یکم تاریخ سے 15 تک ادار ے کے کارکنوں نے مختلف طریقوں سے زائرین اورحجاج میں آب زم زم تقسیم کیا۔زم زم کی فراہمی اور تقسیم کے حوالے سے الزھرانیکا کہنا تھا کہ ادارے کے کارکنوں کو شولڈرکولرز خصوصی طورپرفراہم کیے جاتے ہیں جن میں ہرکولر میں 40 لیٹرپانی کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ 330 ملی لیٹروالی بوتلوں کے ذریعے بھی آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں آب زم زم حجاج کوفراہم کرنے لیے سمارٹ ٹرالیوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،سمارٹ ٹرالیاں مختلف مقامات پرمخصوص حصے میں گھومتی ہیں جن پرآب زم زم کی چھوٹی بوتلیں رکھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شولڈرکولرز کے علاوہ حرم شریف کے مختلف مقامات پرآب زم زم کے کولرز موجود ہیں، مذکورہ کولرز مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔الزھرانی نے کہاکہ بوتلوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کرنے کیلئے 1150کارکنوں کو متعین کیاجاتا ہے جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی دیتے ہیں،آب زم زم کی ٹرالیوں اور کولروں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کیلئے بھی کارکن تعینات ہیں جو مستقل بنیادوں ہرکولر کی صفائی اور سینیٹائزنگ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام میں موجود آب زمزم کے کولروں کا مستقل بنیادوں پرمعائنہ کیاجاتا ہے، ان کی صفائی کیلئے مقررٹیم پر150نگران بھی تعینات ہیں جو کولروں کو دھلوانے اوران میں آب زم زم بھرنے کے بعد انہیں مقررہ مقامات پررکھواتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…