منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقہ سیکٹر ایچ 13 ڈوب گیا

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ سیکٹر ایچ 13 ڈوب گیا اور متعدد گلیوں اور گھروں میں بھی پانی آگیا جبکہ تیز بارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئی جس سے ایک بچہ نالے میں ڈوب گیا۔جڑواں شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے جامع مسجد روڈ، صادق آباد، مری روڈ پر بھی پانی جمع ہو گیا

جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں پانی میں پھنسنے سے ٹریفک کا نظام بھی سخت متاثر ہوا ہے۔راولپنڈی کے نالہ لئی کے قریب اب تک 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، اسی طرح سید پور ولیج میں 55 ملی میٹر، گولڑہ میں 54، بوکھڑا میں 20 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ شمس آباد میں 11 اور چکلالہ میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شمس آباد، صادق آباد سمیت دیگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور واسا کا عملہ بھی شکایات کرنے کے باوجود غائب ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جڑواں شہروں میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں والے محتاط رہیں۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر کے شمس آباد، ڈھوک کالا خان، اعوان کالونی، صادق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے لیکن واسا کا عملہ بھی صرف مری روڈ تک محدود ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا

پانی گھروں میں داخل ہوا۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پْل پر 9 فٹ ہے اور بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔جڑواں شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے

جہاں متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں وہاں آئی جے پی روڈ اور ملحقہ شاہراہیں بھی پانی سے بھر گئی ہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈھوک کالا خان میں مریض کو لے جانے والی ایدھی ایمبولینس بارش کے پانی میں پھنس گئی،

اہل علاقہ نے ایمبولینس کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا۔جڑواں شہروں میں موسلادھا بارش کے باعث صادق آباد کا علاقہ تلاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور صادق آباد روڈ پر پانچ فٹ تک پانی شاہراوں پر جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں سمیت ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔تیز بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ کیا اور کہا کہ ہم نے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئی ہے اور تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 12 فٹ ہے

اور نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں بارش تھمنے کی وجہ سے مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔تیز بارش کی وجہ سے نیو لالہ زار کا علاقہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے اور اہل علاقہ جان بچانے کے لیے گھروں کی چھت پر چڑھ گئے ہیں، دوسری جانب نیو لالہ زار میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں

جبکہ گندا پانی بھی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔راولپنڈی کے محلہ ہزارہ کالونی میں کم عمر بچہ نالہ لئی میں ڈوب گیا جس کے بعد تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ دوسری جانب بچے کے لواحقین نے نالہ لئی میں خود تلاش شروع کردی ہے اور ریسکیو اہلکاروں سے مایوس ہوکر 10 سے 12 فراد نالہ لئی میں اتر گئے اور بچے کی تلاش شروع کردی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…