لاہور(این این آئی)نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی۔گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے تھے ۔20 سالہ شہروز کاشف نے کہاکہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکے یہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے۔