کراچی (این این آئی) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کو سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاص تحفہ دے دیا۔
شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں سیاہ رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ لالا!
آپ کے شاہد آفریدی سٹور کی طرف سے اس شلوار قمیض اور میری پسندیدہ پشاوری چپل کے تحفے کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے
، دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک مداح نے کہا ہے کہ دوست ہو تو ہمارے لالا جیسا، مداح نے مزید کہا ہے کہ سب سے بڑھ کر جو مسکراہٹ آپ چہرے پر سجائے ہوئے ہیں وہ انمول ہے۔
خاتون صارف نے کہا ہے کہ شلوار قمیض تو اچھے ہیں لیکن پشاوری چپل نظر نہیں آ رہی۔اویس نامی صارف نے کہا ہے کہ ہم غریب مداحوں کو بھی تحفہ دے دیں۔