اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میں بڑے بڑے چول ہیں، راجہ ریاض جیسے لوگ کیسے اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں۔