ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس ڈالروں سے بھر دئیے ، سرمایہ کاری کے حجم میں بھی بڑا اضافہ

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.60 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 3.027 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام

پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.606 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 250 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجومئی میں 189 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 310ملین ڈالرتھا۔مئی کے مقابلہ میں جون میں آرڈی اے کے زریعہ ترسیلات زرمیں 32.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے تحت مزید12527 اکاونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد429364 ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک نے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے ستمبر2020 میں اس سکیم کاآغازکیاتھا جس پرکامیابی سے عمل درآمدجاری ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 3.027 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے،جون میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 149 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے اختتام تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 1.591 ارب ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک) 1.396 ارب ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔جون 2022 میں آرڈی اے کے زریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم98 ملین ڈالر، نیاپاکستان سرٹیفیکٹس(اسلامک)50 ملین ڈالر اوررپاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…