جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی اور کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے 380ارب روپے وصول کرنے ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہاکہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ نیپرا میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک نے بجلی گیارہ روپے چونتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اضافہ کو مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔نیپرا حکام نے کہاکہ مارچ کی نسبت ایل این جی پچاس فیصد اور فرنس آئل اڑتیس فیصد مہنگا ہواہے۔کے الیکٹرک حکام نے بتایاکہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔نیپرا حکام نے کہاکہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے باون کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈیزل کی قلت سے سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بوجھ پڑاہے۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے؟ یہ کیا لاجک ہے۔چیئرمین نیپرا کے سوال کے جواب میں کے الیکٹرک حکام نے کہاکہ ہم نے اس ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا ہے۔بعد ازاں ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ کے الیکٹرک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پارہا؟ سستی بجلی نہ لینے کی منطق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…