بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان ڈونلڈ لو کو پیغام بھیج رہا ہے مجھے معاف کر دو،مریم نوازنے عمران خان کو بڑا وارداتیا قرار دے دیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسوں میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، اب اسے پیغام بھیج رہا ہے کہ مجھے معاف کر دو،(ن)لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب

سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشش ہے غریب کا چولہا جلتا رہے، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا،خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہاں پر مشیر برائے وزیراعظم عون چودھری کے بھائی محمد ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جن کامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر سے ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کو لندن میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سلام پیش کرتی ہوں، جس محبت سے میرااستقبال کیا میں آپ سب کی شکرگزار ہوں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کیا گیا، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو کبھی بل نہیں آئے گا۔ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے،

ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔ سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، پٹرول کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ پی ٹی آئی چیئر مین نے کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں

مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ن لیگ نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔ خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا، کبھی 75 سال میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ بجلی استعمال کریں اور بل نہ آئے،

میرا دل چاہتا ہے کہ سب کچھ آپ کے قدموں میں لا کر رکھ دوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے ساتھ دیا تو وہ وقت دور نہیں جب غریب کا بچہ بھی 3 وقت کی روٹی کھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کے سب سے بڑے بہروپیے کا سامنا ہے۔عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکا کے غلام ہیں، 4سال تک جب ان کی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…