پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بیکنگ سوڈا میں تبدیل کرنے والا منصوبہ سامنے آگیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ وچ(این این آئی ) برطانیہ کا کاربن کشید کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نہایت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کا مطلب 20 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے

ہٹانے کے مترادف ہوگا اور ایسا کرنے سے برطانیہ کے 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سوڈیم بائی کاربونیٹ کو غذائی اور طبی اغراض سے بیکنگ سوڈا اور ڈائلیسز مشین اور فارماسوٹیکل ادویات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ٹاٹا کیمیکلز یورپ نے نارتھ وچ میں اپنا نیا پلانٹ اس مقصد کے ساتھ کھولا ہے کہ کمپنی کے کاربن اخراج میں 10 فی صد سے زیادہ کی کمی کی لائی جا سکے۔کاربن ڈائی آکسائیڈ فیسیلیٹی میں موجود میتھین گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کی چمنیوں سے کشید کیا جائے گی اور صاف کرنے سے قبل اس کو ٹھنڈا اور مائع شکل میں ڈھالا جائے گا۔اس پلانٹ پر دو کروڑ پائو نڈز کی لاگت آئی ہے جس میں سے 40 لاکھ پانڈز برطانوی حکومت نے دیے۔کمپنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے جس عمل کا استعمال کرے گی وہ برطانیہ میں پیٹنٹ ہے۔کمپنی نے اپنے سوڈیم بائی کاربونیٹ کا نام ایکوکارب رکھا ہے اور اس کو دنیا بھر میں 60 سے زائد ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔برآمد کیے جانے والے سوڈیم کاربونیٹ کا زیادہ تر حصہ گردوں کے مرض میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لیے کیے جانے والے ڈائلیسز میں استعمال کیا جائے گا۔دیگر ممکنہ استعمال میں پانی کی صفائی، غذا، جانوروں کی خوراک اور فارماسوٹیکل ادویات کی پی ایچ مساوی کرنا شامل ہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…