کراچی(این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے)نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہیپاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 390 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 34 ہزار 270 ہو چکی ہے۔