منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج ،سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے، کونسی پارٹی بازی لے گئی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےغیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 285 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی225 نشستیں جیت لی ہیں،

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )18 نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے جبکہ 19 آزاد امیدواروں نے میدان مارا ہے،پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 14 اور جے یو آئی نے7 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ٹاؤن کمیٹیوں کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے، جی ڈی اے کے 57 امیدوار اور 61 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی کے10، جے یو آئی کے 7 اور دیگر جماعتوں کے12 امیدوار کام یاب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہوئے، اس دوران دن بھر کہیں گولیاں، کہیں لاٹھیاں چلیں ، کہیں پورا عملہ ہی اغوا کرلیا گیا، بلدیاتی انتخاب کے دوران سانگھڑ، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، سکھر اورکندھ کوٹ کے متعدد پولنگ سٹیشن میدان جنگ بن گئے ، سیاسی جماعتوں کےکارکنوں اور مخالف گروہوں میں مارا ماری ہوئی ، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خراب حالات کے باعث کئی مقامات پر پولنگ روکنا پڑی،کندھ کوٹ کے ایک پولنگ سٹیشن کے عملے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ، 7گھنٹے بعد عملہ بازیاب کرایا گیا تو پولنگ شروع ہوئی تاہم بعد میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یوسی 28 پر ووٹنگ کا عمل نئی تاریخ میں کرایا جائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…