منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

نیب قوانین میں ترامیم سے لٹیروں کے کیسز نیب عدالتوں سے دوسری عدالتوں میں منتقل ہو جائیں گے، شاہ محمود قریشی

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو نہ قوم کی فکر ہے نہ ریاست کی، امپورٹڈ حکمران عوام کو ریلیف دینے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کو دفن کرنے آئے ہیں،انہوں نے نیب کو دفن کردیا ہے، نیب قوانین میں ترامیم سے لٹیروں کے کیسز نیب عدالتوں سے دوسری عدالتوں میں منتقل ہو جائیں گے،عمران خان نے این آر او دینے سے انکارکیا،

انہوں نے عمران خان کو باہر کرکے این آر او حاصل کرلیا، امپورٹڈ حکمران جس ایجنڈے پر اقتدار میں آئے ہیں اس ایجنڈے میں کامیابی حاصل کرلی ہے،عمران خان آج بھی ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اور اپنے بیانیہ پر پر عزم ہیں،پی پی ن لیگ پر کیسز ہم نے نہیں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے اور آج لوٹا ہوا پیسہ ہضم کرنے کیلئے دونوں جماعتیں سیروشکر ہیں،عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،پنجاب کی 20نشستوں کے ضمنی انتخاب میں قومی دولت لوٹنے والوں کو شکست ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 217 کی مختلف یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل 48‘ 45‘46 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت نے معیشت کابیڑا غرق کردیا ہے۔ غریب عوام‘محنت کش‘ سرمایہ دار‘ صنعت کار‘ کاشتکار‘ تاجر‘ سرکاری ونجی ملازم‘ الغرض ہر طبقہ زندگی حکومت سے نالاں ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں یہ لوگ ملک کا نقصان کررہے ہیں۔ ان کے کسی وعدے کا اعتبار نہیں۔ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام چاہتے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے۔ عوام چاہتے ہیں فوری انتخابات کروائے جائیں۔ ایسی حکومت آئے جس کو عوام کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہو۔ جو عوام کے مسائل حل کرسکے۔ جو عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔پاکستان کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے۔ مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات اور فوری انتخابات۔ انہوں نے کہا ملک درست سمت پر گامزن تھا۔ ملکی ترقی کے مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرکے تختہ الٹا کیا۔

منتخب حکومت کو مدت کرنے دیتے اس کے بعد انتخابات کرواتے جو نتائج ہوتے ہمیں قبول ہوتے۔ راتوں رات شب خون مار کر اریجنمنٹ کے تحت مسلط کئے جانے والے حکمرانوں کے پاس قوم کا مینڈیٹ نہیں۔ عوام کو ان کا بیانیہ قبول نہیں۔

بجلی کا جو بم انہوں نے قوم پر گرایا ہے عوام کو وہ قبول نہیں۔ مہنگائی کے اوپر عوام چیخ رہے ہیں۔ سننے والا کوئی نہیں۔ حکومت نے گزشتہ اڈھائی ماہ میں قوم کو کیا ریلیف دیا؟ انہوں نے کہا تحریک انصاف فوری اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ تحریک انصاف کو فکس انجینئرڈ شدہ فکسڈ رزلٹ قبول نہیں

۔ جولائی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اگر شفاف نہ ہوئے۔ انجینئرڈ اور فکسڈ شدہ رزلٹ قوم کو قبول نہیں ہونگے۔ حالیہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان ہیں۔ اگر ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن شفاف انتخاب کروانے میں ناکام رہا تو قوم جنرل انتخابات کے نتائج کو بھی تسلیم نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا 36 سالہ سیاسی سفر میں بہت کچھ دیکھا۔ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ میرا اور میرے بیٹے کادامن صاف ہے۔ غوث پاک کی اولاد سے ہیں۔ دامن بھی صاف ہے۔ نیت بھی صاف ہے۔ دل بھی صاف ہے۔ کرپشن کے حوالے سے کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

ریکارڈ گواہ ہے جب بھی اقتدارملا خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوام اور حلقے کی ترقی پر صرف کئے۔ ابھی پچھلے ساڑھے تین سال میں بطور وزیر خارجہ این اے 156 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔ نیو ملتان میں مدنی چوک فلائی اوور 46 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کا سنگ بنیاد میں نے خود رکھا۔ غلہ گودام چوک پر مدر اینڈ مدر چائلڈ ہسپتال جس پر پانچ ارب روپے کی لاگت آئے گی اس کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان اور میں نے ملکر رکھا۔ ملتان میں واسا کے بوسیدہ نظام تبدیلی کیلئے جاپانی ایجنسی جائیکا

اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 5ارب روپے کی منظوری کروائی۔ اور یہ چیز ملتان انتظامیہ اور پی اینڈ ڈی کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے سیوریج‘ بجلی‘ صاف پانی‘ ٹف ٹائل‘ واسا کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔

میرے مد مقابل نے گزشتہ تیس سال میں اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں تو وہ سامنے لائے۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے بیانیہ پر پرعزم ہے۔ میں اور میرا زین قریشی عمران خان کا بیانیہ کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ملک کی بہتری کیلئے

اس کے ساتھ رہیں گے۔ عوام سے درخواست ہے کرپشن کے خاتمے‘ نا انصافی کے خاتمے‘ بوسیدہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے عمران خان کے سپاہی زین قریشی کو پی پی 217 میں کامیاب کرکے عمران خان کے بیانیہ کی توثیق کریں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک‘ پی ٹی آئی رہنما ملک عدنان ڈوگر‘ میاں جمیل‘ رانا عبدالجبار‘ شیخ طاہر‘ راجہ عبدالغفار سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…