منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت،اسکے لئے نیا الیکشن کمیشن ہو اور نئے انتخابات ہوں، فواد چوہدری

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر و و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے جس کے تحت نیا الیکشن کمیشن ہو اور نئے انتخابات ہوں، ہم آئندہ عام انتخابات کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،حکومت بدترین فسطائیت پر قائم ہے لیکن تحریک انصاف فسطائیت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے،

عمران خان کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے،الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں، الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے،اس کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے وہ آئے گا، پارٹی کارکنان کو اس کا مقابلہ کرنا ہے۔لاہور میں پارٹی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے لیکن اس پر نمائندگی روکنا افسوسناک ہے، مخصوص نشستوں کا ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جس طرح غیر قانونی طور پر پنجاب کے مسند اقتدار پر بٹھایا گیا تھا وہ قابل شرم تھا اور اس میں الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے مسلم لیگ (ن)کی مدد کی تاکہ حمزہ شہباز وزیر اعلی بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ نیب ترامیم کے بعد نیب کا انتقال ہوچکا ہے اسے صرف دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب ترامیم اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تبدیلیوں کا کیس سنے گی۔انہوں نے کہا کہ جعلی ارسطو احسن اقبال کہتے ہیں کہ ترقی ممکن ہے اگر چائے نہ پی جائے لیکن آج یہاں کریانہ دکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئی ہیں، ان سے نہ بجلی پوری ہو رہی ہے اور نہ تیل پورا ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔

انہوں نے کہاکہسندھ میں اس وقت بدترین الیکشن کرایا جارہا ہے، سندھ میں 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے، جس طرح کے الیکشن کروائے جا رہے ہیں یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،اس سے بہتر ہے ایک فہرست بنا کر اعلان کر دیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام تاجروں کو 10بجے تک کاروبار بند کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ لوگوں کا کاروبار رات کو ہی شروع ہوتا ہے،

ملک کا ہر عام آدمی بحران کا شکار ہے، پنجاب میں اتوار کو تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر احتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، ہم نے پہلے بھی پر امن احتجاج کیا، ہمارے احتجاج میں فیملیاں اور بچے آتے ہیں، 25 مئی کو حکومت نے تشدد کیا۔انہوں نے کہاکہ ادارے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں،

پہلے حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے ہورہے ہیں،

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا معاملہ ملتوی کیا جانا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے، ان لوگوں نے ملک کو مکمل طور پر آمریت میں دھکیل دیا ہے، یہ سب اپنے مقدمات ختم کرانے میں لگے ہوئے ہیں،

ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری ہیں، تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں، الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔اس کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے وہ آئے گا، پارٹی کارکنان کو اس کا مقابلہ کرنا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ جیسے پہلے جلسے ہوتے ہیں ویسا ہی ہے۔ رانا ثنا اللہ یا شہباز شریف ہو ان کا مسئلہ ہے کہ جب اقتدار میں ہوں تو گردن میں سریا آجاتا ہے،پاکستان کا المیہ ہے کہ پاکستان کے ادارے اپنی عزت کھو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کو اپنے معاملات کا خیال کرنا چاہیے۔جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ پاکستان کی زراعت صنعتوں کو خام مال دیتی ہے،

زراعت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،ہمارے دور میں اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا،چار فصلوں میں ہم دنیا میں دوسرے نمبر جبکہ باقی میں پہلے نمبر پر آئے۔آج ملک میں ڈی اے پی کی بوری 11ہزار کی ہو گئی ہیں، یوریا اس وقت مل نہیں رہی، نہروں میں پانی نہیں،موٹر چلانے کے لئے بجلی نہیں ہے،

فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ملک ترقی کس طرح کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت زراعت،صنعت اور آئی ٹی کے شعبے تنزلی کا شکار ہیں،ایسا لگتا ہے کہ ان تینوں پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیزل پٹرول سے مہنگا کردیا گیا ہے،

ڈیزل مہنگا ہونے سے صنعت،زراعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگادیا،سیمنٹ کی بوری اور کھاد سب کچھ مہنگا ہوگیا، امپورٹڈ حکومت نے ایسے حالات کر دئیے ہیں جیسے کسی نے حملہ کردیا ہے،

ملک ڈیفالٹ اور قحط کی جانب بڑھ رہا ہے،ٹیکسٹائل کی برآمدات کم ہورہی ہیں،سارے دوست ممالک مل کر بھی پیسے دیدیں تو پھر بھی ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…