بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے نے لاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا،کوویڈ کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز اتوار کی صبح لاہور سے

کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی اور لاہور ائرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے، وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر قومی ائر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے- وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے- انہوں نے کہا کہ لاہور سے گلگت اور سکردو کی پروازین بھی آپریٹ کی جارہی ہے اور اب باکو اور کوالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں، ان پرواز کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…