برطانوی آرٹسٹ نے ریلوے ٹریک پرچلنے والی منفرد بائیک تیار کرلی
لندن(این این آئی)برطانوی آرٹسٹ ہیکی وانگ نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے ایک منفرد ڈوئل الیکٹرک موٹرسائیکل کو ڈیزائن کیا ہے۔
یہ موٹر سائیکل آسانی سے ریلوے ٹریک پر سفر کرسکتی ہے جبکہ سڑک پر بھی اسے چلایا جاسکتا ہے۔اسے ریلوے موٹر سائیکل کا نام دیا گیا ہے
اور اس کا ڈیزائن ہی بہت منفرد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے سینٹر لیس پہیوں کا ڈیزائن بھی مختلف ہے اور ریلوے موڈ پر اس کے سائیڈ پینل ٹریک پر چپک جاتے ہیں
اور ڈیزائنر کے مطابق اسے ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑایا جاسکتا ہے، جس سے کسی جگہ مرمت کا کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
روڈ موڈ پر اس کے سلائیڈنگ پینل واپس اپنی جگہ آجاتے ہیں تاکہ اسے سڑک پر چلایا جاسکے۔اس ڈیزائن نے لندن انٹرنیشنل کریٹیو مقابلے میں نان پروفیشنل کیٹیگری میں انعام حاصل کیا تھا۔
فی الحال یہ تیز رفتار موٹر سائیکل صرف ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر ڈیزائنر کو امید ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت آنے پر یہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔