مظفرآباد(این این آئی)آزاد جموں وکشمیر کی اقلیتی نمائندہ محترمہ سونیا ریاست نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہے۔ تجربے، مہارت، جانفشانی اور اپنے مقصد سے لگن کے اعتبار سے دنیا بھر میں اس کا کوئی ثانی نہیں ان خیالات کا اظہار
انھوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ یہ وہی فوج ہے جس نے دنیا کی دوسری بڑی سپر پاور سوویت یونین کو اپنی اعلیٰ حکمت عملی سے شکست دینے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہے کہ جب بھی پاکستانی وکشمیری قوم کسی مصیبت میں گرفتار ہوئی تو سب سے پہلے اس نے آگے بڑھ کر ہمیں سنبھالا دیا۔ برستے گولوں اور چنگھاڑتے میزائلوں میں بھی اس بہادر فوج کو اپنی نہیں بلکہ وطن عزیز کی حفاظت کی فکر ستاتی ہے اور دفاعِ وطن ہی ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں تبھی تو ہم اپنے گھروں میں چین و سکون کی نیند سوپاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وطن کی مٹی میں پاکستانی افواج کے جوانوں کا خون شامل ہے, انھوں نے کہا کہ دشمن چاہے کتنی بھی سازش کر لے وہ قوم کے دلوں سے افواج پاکستان کے لئے لازوال محبت کم نہیں کر سکتے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ محترمہ سونیا ریاست نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہے۔ تجربے، مہارت، جانفشانی اور اپنے مقصد سے لگن کے اعتبار سے دنیا بھر میں اس کا کوئی ثانی نہیں