غربت کی ستائی ماں بچوں سمیت کنویں میں کود گئی
چکوال(این این آئی)پنجاب کے علاقہ چک بھون میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے دو بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی
جس کے نتیجے میں ماں اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 35سالہ خاتون نازیہ بی بی زوجہ محمد زوہیب
گھریلو حالات سے تنگ تھی اور اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر تعلقات کشیدہ رہتے تھے۔گھریلو حالات اور ازدواجی تعلقات پر
خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دو بچوں 5سالہ محمد عفان اور3سالہ علی رضا کے ہمراہ کنویں میں چھلانگ لگائی
ذرائع کے مطابق غربت کی وجہ سے خاتون کے گھریلو حالات خوشگوار نہ تھے۔ریسکیو 1122کو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا
اور تینوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ تھانہ صدر پولیس چکوال نے تفتیش شروع کر دی ہے۔