لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق ) کے 7اراکین اسمبلی کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ ملزمان نے موقف اپنایا کہ اسمبلی کے اندر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ،سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا ،استدعا ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے راجہ بشارت ، چوہدری ظہیر الدین ، فیاض الحسن چوہان ،مسرت جمشید چیمہ،سیمابیہ طاہر، عابدہ راجہ، شاہدہ احمد سمیت دیگر کی ضمانتوں کی توثیق کر دی ۔