بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

عافیہ کیلئے امریکا جانا چاہتی ہوں، مگر کس چیز کا ڈر ہے، فوزیہ صدیقی کا عدالت میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی جبکہ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے عدالت میں بیان دیا ہے۔ کہ میں امریکا جانا چاہتی ہوں، سفارتخانہ حفاظت کا انتظام کرے، ایسا نہ ہوکہ مجھے وہاں گرفتار کرلیا جائے۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وزارت خارجہ کی جانب سیڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کروائی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سوال کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ ہوا؟وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نہیں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے رابطہ منقطع کر دیا۔فوزیہ صدیقی نے عدالت میں بیان دیا کہ میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ قونصل جنرل درخواست گزار فوزیہ صدیقی کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ سے سوال کیا کہ آپ خود امریکا جاکر ان کو دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں جانا چاہتی ہوں مگر سفارتخانے کو میری حفاظت کا انتظام کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایسا نہ ہوکہ میں وہاں جائوں اورمجھے بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا جائے۔عدالت کی وزارت خارجہ کو ڈاکٹرعافیہ کی فیملی کو امریکا ویزا کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی اور کیس کی سماعت 30 دنوں تک کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…