بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنا دیا ‘امیر جماعت اسلامی

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنادیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی والے کر رہےتھے وہی اب پی ڈی ایم والے کر رہے ہیں،

بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں جب کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف جہاد ہے،قوم اپنے حق کے لیے اٹھے اور جماعت اسلامی کے احتجاج میں شامل ہو،حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں میں سکت نہیں رہی کہ اپنے بچوں کے سکول کی فیسیں اور یوٹیلیٹی بلزادا کر سکیں،مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا، ایک طرف غریبوں اور مجبوروں کے فاقے اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے ہیں،دولت کے ڈھیر پر بیٹھے ظالم حکمرانوں نے عوام سے بنیادی ضروریات زندگی تک چھین لیں، لاکھوں نوجوان بے روزگار، ساڑھے تین کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر، ملک کی 80فیصد آبادی صاف پانی تک کی سہولت سے محروم اور لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں، وسائل پر قابض حکمران طبقے کی غیرسنجیدگی، نااہلی اور کرپشن مسائل کی اصل جڑ ہیں۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوانوں، گلی کوچوں میں قوم کی ترجمانی بھرپور طریقے سے کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں پہلے وسائل کی کمی پہلے تھی نہ اب ہے، مسئلہ کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں۔ تینوں بڑی جماعتیں اس وقت مرکز، صوبوں میں حکمران ہیں، لیکن ہر آئے روز بحرانوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بات پر ماتم کیا جائے یا ہنسا جائے کہ سالہاسال سے ملک پر مسلط حکمران اب بھی قوم کو یہی بتاتے ہیں کہ وہی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک دہائی سے کے پی، پیپلزپارٹی لمبے عرصے سے سندھ اور ن لیگ سالہاسال سے پنجاب پر حکمرانی کے مزے لے رہی ہے،

بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی یہی جاگیردار اور وڈیرے حکمران ہیں۔ قوم سوال پوچھتی ہے کہ ان جاگیردار، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے ملک کو گزشتہ 7دہائیوں میں کیا دیا؟ آج بھی مرکز اور صوبوں میں ایک تماشا جاری اور حکمران جماعتیں مفادات کی جنگ میں الجھی نظر آ رہی ہیں،

ثابت ہو گیا کہ کسی کو عوام کی فکر نہیں۔تینوں جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں، وقت آ گیا ہے کہ عوام ان آزمائے ہوئے وڈیروں کو گھر بھیجے اور صرف جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے جو اس وقت حقیقی اپوزیشن کا کردار اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی کرپشن فری جماعت ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے جماعت اسلامی کے کسی فرد پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں اور دوسری جانب تینوں بڑی جماعتوں کے افراد کے نام پاناما لیکس اور پنڈورپیپرزمیں بھی موجود ہیں

اور نیب کی فائلوں میں بھی درج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرین مارچ عوام کے حقوق کے لیے کر رہے ہیں۔ عوام اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے گھروں سے نکل کر اس جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔

سودی معیشت کو ختم کر کے زکوٰۃ اور عُشر کے نظام کو نافذ کر دیا جائے تو معیشت مہینوں میں ٹھیک ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالے گی۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا

تو ہم ہر شعبہ زندگی میں قرآن و سنت کا نظام متعارف کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، مگر 75برسوں میں عوام کو سازش کے تحت اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا۔ ا ب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو اسلام نظام دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…