ایران کی عدالت نے جوہری سائنسدان کے قتل کے مقدمے میں امریکہ کو 4 ارب 30 کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا
تہران (این این آئی)ایران کی ایک عدالت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ برسوں کے دوران ہدف بنا کر قتل کیے جانے والے
ایرانی جوہری سائنسدانوں کے گھرانوں کو چار بلین ڈالر زر تلافی ادا کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عدالت نے ایک بڑا علامتی فیصلہ
سناتے ہوئے امریکہ سے کہا کہ وہ ان ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کے گھر والوں کو چار بلین ڈالر بطور زر تلافی ادا کرے،
جنہیں حالیہ برسوں کے دوران ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والے
تین ایٹمی سائنسدانوں اور زخمی ہونے والے ایک سائنسدان کے اہل خانہ نے تہران کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
تاہم مدعیان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس پر کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ امریکہ تلافی کے طور پر کل 4.3 بلین ڈالر ادا کرے، جس میں فیس بھی شامل ہے۔