عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں دھڑم سے گر گئیں

23  جون‬‮  2022

خام تیل کی قیمتیں دھڑم سے گر گئیں

نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو خام تیل کی فی بیرل قدر 2.99 ڈالر کم ہوکر 103.20 ڈالر پر آگئی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت تین فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.77 ڈالر کم ہوکر 108 ڈالر 97 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔

امریکا میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…