اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دوران حج مشکلات کو کم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال حیران کن ہے،
سعودیہ کیلئے پاکستانی جان کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں،آئی ٹی کا بھر پور استعمال کر کے پاکستان میں ہی حجاج کا امیگریشن ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے ہی نبی کریم ؐ کے ذریعے دین پھیلا، سعودیہ سرزمین کے لوگوں کی بدولت بھی دین پھیلا۔
انہوںنے کہاکہ سب مسلمانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سعودیہ جا کر حج عمرہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ دوران حج مشکلات کو کم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال حیران کن ہے۔
انہوںنے کہاکہ سعودی فرمانروا نے اپنی یوتھ کو حجاج کی خدمت کی تربیت دی، سعودیہ عرب کے دوران حج خدمات قابل تحسین ہے
۔انہوںنے کہاکہ حرمین شریفین کی وجہ سے پاکستانیوں کی سعودیہ سے بے حد محبت ہے، سعودیہ کیلئے پاکستانی جان کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں
،آئی ٹی کا بھر پور استعمال کر کے پاکستان میں ہی حجاج کا امیگریشن ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ حجاج کی فلاح کیلئے سعودیہ پیسہ خرچ کر رہا ہے، پاکستانیوں کے دل سعودیہ کے ساتھ دھڑکتا ہے،ہم سعودیہ کے ساتھ ہیشہ کھڑے رہیں گے۔