کراچی(این این آئی) گلوکار عاطف اسلم نے معذور بچے کے ہاتھ چوم کر مداحوں کا دل جیت لیا۔ان دنوں سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عاطف کسی ایونٹ میں ایک معذور بچے (سپیشل چائلڈ)سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ ویڈیو عاطف اسلم کے فین پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔عاطف وہیل چیئرپر بیٹھے اپنے اس ننھے مداح سے ملنے کیلئے جھکتے ہیں اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی اس کا ہاتھ ماتھے سے لگا کر چومتے ہیں جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔صارفین گلوکار کے اس عمل کو خوب سراہتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں ۔