احمد پور سیال(این این آئی) احمد پور سیال میں میں مختلف مقامات پر ہاتھ سے تحریر کردہ ساڑھے سات من وزنی قرآن زیارت کے لیے رکھا گیا ۔اس قرآن پاک کوجھنگ کے رہائشی صفدر عباس نے تین سال کے عرصے میںقلم اور دوات کے ساتھ لکھا جس میں تین قلمیں اور تقریباً اڑھائی کلو سیاہی استعمال ہوئی ۔یہ قرآن پاک 10جلدوں پر مشتمل ہے ایک جلد میں تین سپارے ہیں ۔اس قرآن کریم کے 1905صفحات اور 952اوراق ہیں ۔ایک ورق کا وزن تقریباً تین سو گرام ہے ۔اس قرآن کریم کی مردوخواتین نے جوق در جوق زیارت کی سعادت حاصل کی ۔زائرین اللہ تعالیٰ کے معجزوں میں سے عظیم معجزہ قرآن مجید فرقان حمیدکی زیارت کرتے وقت سبحان اللہ کا ورد کرتے رہے ۔