ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

عمران نیازی کا پول کھل چکا ،مریم اورنگزیب کا حیران کن دعویٰ

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پول کھل چکا ہے ، عمران اور سابق چئرمین نیب کو جیل مین ہونا چاہیئے،اس مافیا نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد کو بیچا، پونے چار سال انہوں نے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائیں،

عمران صاحب دو جھنڈے رکھ کر آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سب کچھ سامنے آ چکا ہے ، منگل کو عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے، آپ کی چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کر کے بھی عمران نیازی اپنے لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے، سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال جعلی احتساب کا بیانیہ چلایا جو ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے جھوٹیمقدمات بنا کر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس گئے لیکن وہاں سے بھی منہ کی کھانا پڑی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب ! بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم یاد آ گئی ہیں۔ چار سال عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے نے پہلے غیر ملکی سازش پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اب نیب قوانین پر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک بار پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کواستعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ناحق قید کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جیسے ذاتی مفادات کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کے لئے ہر غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو جیل میں ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے نیب کو استعمال کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، عمران نیازی نے مریم نواز پر جھوٹے مقدمات بنائے جنہوں نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا،

تمام اختیارات اورطاقت ہوتے ہوئے نیب، ایف آئی اے اور این سی اے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی چیخیں صرف اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کے لئے نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترمیم سے موجودہ کیسز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ عمران جھوٹے، منافق فتنہ ہیں اور ہر بات پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…