کوئٹہ (آن لائن )حکومت بلوچستان نے متعدد تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،پارکس ،سپورٹس کمپلیکسز کے ناموں کو تبدیل کردیا۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ
حکومت بلوچستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ،شوکت خانم سائنس کالج کوئٹہ،شہید میجر جوادچنگیزی پارک کوئٹہ ،شبیر حسین علی یوسفی کلچر سینٹر کوئٹہ،قاضی محمدعیسیٰ لاء کالج پشین ،بلوچستان یونیورسٹی کو میر غوث بخش بزنجو کے نام سے منسو ب کیا۔شہید بے نظیر بھٹو واشک وآواران ،میاں محمدشریف لائبریری کوئٹہ ،ڈاکٹرعبدالمالک کارڈیک ہسپتال کوئٹہ ،سردارعطاء اللہ مینگل سپورٹس کمپلیکس سریاب روڈ کوئٹہ،نواب خیر بخش مری ڈیجیٹل لائبریری کوئٹہ ،جام غلام قادر سولر پارک کوئٹہ کے نام سے منسوب کیاگیاہے جس کا مقصدان اکابرین کو خراج تحسین پیش کرناہے اور ان کانام ہمیشہ زندہ رہے ۔انسان فانی ہے اچھے لوگوں کے نام ہزاروں سال زندہ رہ کرتاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں اور پوری دنیا کو معلوم ہوں کہ بلوچستان میں ایسی قدر آور شخصیات تھیں جو تک زندہ ہے