اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں زیادہ رقم جمع کرائے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر کی رقوم جمع کرادیں جس کے بعد جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سمندر پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں جمع کرائی گئی

اب تک کی سب سے زیادہ رقوم ہیں،جمع شدہ رقم روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں کسی ایک دن کا ریکارڈ ڈپازٹ ہے،ایک دن میں ہونے والے ریکارڈ ڈپازٹ کے بعد روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس ضمن میں کہاکہ آج روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹ کے حوالے سے تاریخی دن ہے،روشن ڈیجیٹل پاکستان اکائونٹ میں 57 ملین ڈالر جمع ہوئے ہیں۔دوسری جانباسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید کردی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوگئے یا انہیں خرچ نہیں کیا جاسکتا۔ایس بی پی ترجمان کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے سرکاری ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں جو سونے کے ذخائر کے علاوہ ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد اور غلط ہیں۔بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکیں کمرشل بینکوں کے پاس ادائیگیوں کے لیے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…