بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحافی سمیع ابراہیم ،ارشد شریف کیخلاف کیسز اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 21  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کور ٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آئین کا دفاع کیا اور رات کو عدالت کھولی ،ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم ،ارشد شریف کو ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،سماعت کے آغاز پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب کس بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کیلئے کہا وہ دو نمبری کر رہا ہے اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ایسی باتیں تو سیاسی لیڈرز بھی روز کہتے ہیں کیا ان تمام سیاسی لیڈرز کیخلاف بھی کارروائی کریں گے؟ کئی پروگرام عدالت کیخلاف ہوئے کیا ہم کارروائی شروع کر دیں؟کیا محض بیانات سے کوئی پبلک آفس ہولڈر پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کہا رات کو چیف جسٹس پاکستان نے عدالت کیوں کھولی ،اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے رات کو عدالت کیوں کھولی گئی تھی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال پاکستان آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔انہوں نے آئین کا دفاع کرتے ہوئے عدالت کھولی،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے اداروں کو ڈرامے دھمکانے کی بات بھی ہوئی عدالت نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے گفتگو میں ذمہ داری نہیں بھی برتی تو بتائیں جرم کیا ہوا؟اب ایف آئی اے کو مطمئن کرنا ہوگا کہ یہ جرم تھا، بادی النظر میں کوئی قابل گرفت جرم سرزد نہیں ہوا ،صحافیوں کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر مطمئن کرنا ہوگا، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے استفسار کیا کہ آپ اس معاملے پر کیا کہتے ہیں؟

جس پر صدر اسلام ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ ہم کسی صحافی کی غیر ذمہ دار گفتگو کا دفاع نہیں کر تے لیکن ایف آئی اے کو صرف صحافی ہی نظر کیوں آتے ہیں، ایف آئی اے ایسے ہی چلا تو آدھے ملک کو اٹھانا پڑیگا، عدالت نے سمیع ابراہیم ، ارشد شریف کے معاملے پر ایف آئی اے کو مطمئن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…