تحریک انصاف کی بڑی سیاسی کامیابی، اے این پی، جے یو آئی کے سینکڑوں کارکن پی ٹی آئی میں شامل

20  جون‬‮  2022

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کامران بنگش کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیاسی وار جاری ہیں اس سلسلے میں یوسی 11 پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت

اختیار کرلی. تقریب میں اے این پی کے سابقہ ٹاون ممبر بلال نے خاندان سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان اور جے یو آئی کارکنان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس میں سابقہ ایم این اے حاجی شوکت علی نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ پشاور کا یہ نعرہ ہے، عمران خان ہمارا ہے. آج پشاور کے گلی گلی نگر نگر عمران خان کا راج ہے.انہوں نے کہا کہ پی کے 77 مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے جہاں جوق در جوق دیگر پارٹیوں سے کارکنان پی ٹی آئی کا حصہ بن رہے ہیں. مذکورہ حلقے میں صحت، تعلیم، روزگار، نکاسی آب کے کئی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید شمولیتیں متوقع ہیں. نئے کارکنان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریبوں کی پارٹی ہے جہاں کارکن کو عزت دی جاتی ہے. مجھ جیسا کارکن آج عوامی حمایت سے صوبائی وزارت کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…