منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کے خواب چکنا چور عملی اور تکنیکی طور پر رواں سال انتخابات کا انعقاد ممکن نہ رہا

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عملی اور تکنیکی طور پر اس سال انتخاباب کا انعقاد ممکن نہیں رہا تحریک انصاف کا آج اتوار کے روز سے ہونے والا احتجاج محض احتجاج ہی رہے گا اور تحریک انصاف کو بھی معلوم ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ انتخابات کے فوری انعقاد

کا مطالبہ ناقابل عمل ہے، روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی شائع خبر کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ ملک کے معاشی اور مشکل ترین اقتصادی حالات ہیں اگر بوجوہ حکومت انتخابات کے انعقاد کا فوری طور پر اعلان کرے تو آئی ایم ایف سے معاہدہ جوکہ اب تک مکمل نہ ہو سکا مزید طوالت کا شکار ہو جائے گا۔ نگران حکومت سے یہ معاہدہ ہونا ممکن نہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر کوئی جانتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ معیشت کو بحال بلکہ برقرار رکھنے کیلئے کس حد تک ضروری ہے۔اس لئے بادل نخواستہ یا مجبوری کے تحت اب موجودہ اتحادی حکومت کا اس مرحلے پر جان چھڑانا مشکل ہے وہ چاہے بھی تو کوئی اس کو جان چھڑانے نہیں دے گا اور آئندہ سات آٹھ ماہ اس حکومت کو عوام کی طرف سے سخت دبائو کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ حالات ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ سے خارج کرنے، آئی ایم ایف سے معاہدے اور روس یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے بعد بہتر ہو سکیں گے جو کہ اس سال اکتوبر سے پہلے ممکن نہیں۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن جو کہ آئندہ ماہ سعودی عرب کے دورے پر ہوں گے وہ سعودی عرب پر زور دینگے کہ وہ پٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو اور عالمی معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…